ابو بکر بھٹی نے پراپرٹی ایکسپرٹ11افراد کو وائس چےئرمین مقرر کر دیا

ابو بکر بھٹی نے پراپرٹی ایکسپرٹ11افراد کو وائس چےئرمین مقرر کر دیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابو بکر بھٹی نے اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد ملک آصف جہانگیر کو چےئرمین ،میجر(ر) محیے الدین (محیے الدین اسٹیٹ)،طاہر نور سکھیرا (النور اسٹیٹ)،زین العابدین(ڈریم ہوم)،محمد جمیل (حارب اسٹیٹ)، چودھری عدیل علاؤ الدین (بابا جی اسٹیٹ)،فصیح ہاشمی(فصیح اسٹیٹ)،رانا جاوید(لاہور ڈیفنس پراپرٹی)،میاں طارق منیر(کسب اسٹیٹ)، محمد آصف(احمد اسٹیٹ)،حاجی شفیق(پراپرٹی ماسٹر)،عمران افضل(پراپرٹی ایکسپرٹ)11افراد کو وائس چےئرمین مقرر کیا ہے ،نو منتخب صدر ابو بکر بھٹی نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ان افراد کی ڈی ایچ اے کے انتخابات میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور میری ٹیم کی کامیابی میں ڈی ایچ اے کے نوجوان ڈیلرز کا کردار بڑا اہم رہا ہے ،انہوں نے ڈی ایچ اے رئیلٹرز کی کور کمیٹی کو بھی تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ،انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی ہر فرد کا کردار ہے میں سب کا شکر گزار ہوں ۔

ابو بکر بھٹی

مزید :

صفحہ آخر -