وزیر اعظم کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں ،خاتون گر فتار

وزیر اعظم کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں ،خاتون گر فتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی پرواز میں بم کی بوگس اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی پرواز میں بم ہے، ون فائیو پر جھوٹی کال چل گئی۔بوگس اطلاع دینے والی سوڈیوال کی خاتون ارم وحید کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا نواں کوٹ کی رہائشی ارم وحید نے 15پر پولیس کو اطلاع کی کہ عمران خان جس فلائٹ میں ہے اس میں بم ہے پولیس اور ڈولفن نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ ارم وحید سے پوچھ گچھ کی تو ملزمہ کا کہنا تھا کہ میں تو ویسے ہی کال کردی تھی پولیس نے 15پر غلط کال کرنے پر ملزمہ ارم وحید کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

خاتون گر فتار

مزید :

صفحہ آخر -