جس وزیراعظم کو اپنی حکومت پر یقین نہ ہو وہاں ملکی لیڈر شپ پر مبنی گورننس ضروری

جس وزیراعظم کو اپنی حکومت پر یقین نہ ہو وہاں ملکی لیڈر شپ پر مبنی گورننس ...

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے جب حکمران عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو جائیں اور انہیں چار ماہ گزر جانے کے باوجود بھی یہ بات سمجھ نہ آئے وہ کنٹینر پر نہیں بلکہ حکومت میں ہیں تو ایسے حکمرانوں کی عوام کوکوئی ضرورت نہیں ہوتی ،میڈیا خود بتائے موجودہ حکومت اپنے وعدے اور اعلانات کے مطابق اب تک کونسا ایسا شعبہ ہے جس میں بہتری لا سکی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ویسے بھی یہ بات ریکارڈ پر ہے وزیراعظم خود بھی میڈیا پر کہہ چکے ہیں قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں جس وزیراعظم کو خود اپنی حکومت پر یقین نہیں تو ایسے دور حکومت کا خاتمہ کرکے اگر ملکی لیڈر شپ پر مبنی قومی حکومت بن جائے تواس میں کوئی حرج نہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -