ملک کو کسی قومی حکومت کے قیام کی ضرورت نہ ہم اس تھیوری کو مانتے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے کہا ہے ہم نہیں سمجھتے ملک کو کسی قومی حکومت کے قیام کی ضرورت ہے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے موجودہ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے تو ایسی صورتحال میں نئے الیکشن کے بعد جو بھی منتخب جمہوری حکومت آئے اس کو کام کرنے کا پورا موقع ملنا چاہئے ہمارے نزدیک یہ سوال ایک نان ڈیموکریٹک ہے اور ہم اس تھیوری کو ہی نہیں مانتے ہیں ۔وہ ایشو آ ف دی ڈے میں بات کررہے تھے ۔انہوں نے کہا ہم تو حکومت کے دعوؤں اور اعلانات کے مطابق انہیں بھرپور موقع فراہم کررہے ہیں کہ وہ ڈلیور کریں اگر وہ ناکام ہوتے ہیں تو تب بھی ہم اس تھیوری کی حمایت نہیں کرتے بلکہ ہم یہ کہتے ہیں ایسی صورت میں نئے انتخابات کروائے جائیں اور اس میں عوام جس بھی منتخب کریں انہیں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ۔
حسن مرتضیٰ