حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کرے گی اور لٹیروں کا حساب بھی ہو گا

حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کرے گی اور لٹیروں کا حساب بھی ہو گا

  

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا ہے اگر یہ مطالبہ اپوزیشن کا ہے تو بڑا ہی نا مناسب ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو صرف چند ہفتوں بعد ہی ناکام قرار دینے والے بتائیں وہ سالہا سال سے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتوں پر قابض رہے اس دوران انہوں نے عوا م کی فلاح و بہبودکیلئے کونسے منصوبے بنائے ہیں ایک کے صوبے کے عوام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں تو دوسرے کے صوبے کے عوام پینے کے صاف پانی اور بنیادی سہولتوں سے ابھی بھی محروم ہیں ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اپوزیشن اس طرح کے مطالبات خود کواحتساب سے بچانے کیلئے کررہی ہے اسلئے کبھی وہ گرینڈ آلائنس کا شوشہ چھوڑتے ہیں تو کبھی اس طرح کی بات کردیتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کرے گی اور لٹیروں کا حساب بھی ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -