حکومت خود چاہے تو غور ممکن ،بہتر ہو گا نظام درست ،کرپٹس سے حساب لیا جائے

حکومت خود چاہے تو غور ممکن ،بہتر ہو گا نظام درست ،کرپٹس سے حساب لیا جائے

  

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے اگر حکومت خود چاہے تو اس پر غور ہو سکتا ہے لیکن ایسے کوئی حالات اور ایمر جنسی نہیں کہ قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ویسے بھی کن لوگوں کیساتھ ملکر قومی حکومت بننی چاہئے کیاا ن لوگوں کیساتھ ملکر قومی حکومت بنائی جائے جو اپنے اپنے دور حکومتوں کی میگا کرپشن کے کیسوں کا سامنا کرر ہے ہیں اس نظام کے تحت تو کسی بھی قومی حکومت کی ہم حمایت نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم یہ سمجھتے ہیں ایسے لوگوں کیساتھ ملکر قومی حکومت بننی چاہئے بہتر ہو گا نظام کو درست کیا اور کرپٹ لوگوں سے حساب کتاب لیا جائے ۔

خرم نواز

مزید :

صفحہ آخر -