موجودہ کی رخصتی اور قومی حکومت کے قیام میں ہی ملکی بقاء ممکن ہے

موجودہ کی رخصتی اور قومی حکومت کے قیام میں ہی ملکی بقاء ممکن ہے

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے جب حکومت ڈلیور کرنے میں ہی ناکام ہو جائے اور اپنے انتخابی وعدوں کو پو ر ا نہ سکے اور اس کے وجود کی وجہ سے ملک کے دلوالیہ ہونے کا بھی اندیشہ ہو تو ایسی صورتحال میں اگر قومی حکومت بن جاتی ہے تواس میں کوئی حرج والی بات نہیں ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا اب تو یہ بات واضح ہو چکی ہے حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں ہے انہوں نے پہلے سو دن مانگے تھے وہ ہم نے دیدئیے لیکن اس دوران بھی انہوں نے کچھ نہ کیا پھر انہوں نے حکومت میں آنے سے پہلے یہ کہا تھا ہم غیر ملکی بینکوں سے قرض نہیں لیں گے پھر قوم نے دیکھا انہوں نے اس قرض پر بھی ایسے خوشی کے شادیانے بجا ئے جیسے کوئی انہوں نے قلعہ فتح کر لیا ہوان کی وجہ سے اب تک لاکھوں لوگ بیروز گار اور بے گھر ہو چکے ہیں اسلئے ان کی رخصتی اور قومی حکومت کے قیام میں ہی ملکی بقاء ممکن ہے ۔

راجہ ظفر الحق

مزید :

صفحہ آخر -