روزگار ٹریننگ پر وگرام ، درخواست دہند گان 80ہزار ہو گئے

روزگار ٹریننگ پر وگرام ، درخواست دہند گان 80ہزار ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( عامر بٹ سے )پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیر ڈپیارٹمنٹ کے اشتراک سے صوبے بھر میں موجود بے روزگارافراد کو روزگار دینے کی غرض سے روزگار ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا ۔صوبے بھر کے کا لجز، یونیورسٹیوں اور دیگر دفاتر میں 40سے زائد مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ 5لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 5مراکز قوانین کیلئے مخصوص کر دیئے گئے ۔ان خیالات کا اظہار پنجاب انفارمشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈی جی ساجد لطیف نے روز نامہ پاکستان کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ روزگار ٹریننگ پروگرام میں موصول ہونیوالی 47فیصد درخواستیں خواتین نے دی ہیں،روزگار ٹریننگ پروگرام کے دوران تقریباً 7کروڑ75لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ شارٹ کورس کے ذریعے تین ماہ میں 10 ہزار سے زائد گرایجویٹ مرد اور خواتین کو ٹریننگ دے چکے ہیں جس کے باعث سینکڑوں بے روزگار نوجوان گھر بیٹھے آن لائن خاطر خوا آمدن حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹارگٹ کو بڑھا دیا ہے، 25 ہزار افراد کو ٹریننگ دی جارہی ہے،اب تک 80 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ ای روزگار پروگرام کا بجٹ بھی 870 ملین رکھا گیا ہے۔ اس حوالے یوتھ افئیر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ندیم محبوب کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت ای روزگار کے 25 سنٹر قائم کر دئیے ہیں جبکہ باقی 15 سنٹروں کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ساجد لطیف نے مزید بتایا کے ای روزگار پروگرام کے تحت آن لائن طریقے سے روزگار کمانے پر خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے اس پروگرام کو حکومت کا بہترین اقدام قرار دیا ہے۔
روزگارٹریننگ پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -