چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل سپریم کورٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھا گئے

چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل سپریم کورٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن )چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریٹائر ہونے سے سپریم کورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو 2017 کے بنیادی پے سکیل سے 3 گنا خصوصی الاؤنس دینے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل سپریم کورٹ نے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت سپریم کورٹ کے گریڈ 1سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں خصوصی اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2019 ء سے ہو گا۔
سپریم کورٹ ملازمین / تنخواہیں

مزید :

صفحہ آخر -