افغانستان،فورسز کا مشترکہ زمینی و فضائی آپریشن ،63طالبان ہلاک
کابل (آئی این پی)افغانستان میں افغان اور نیٹو فورسز کے مختلف مشترکہ زمینی و فضائی آپریشن میں 63طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ان آپریشنز کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ کا ذخیرہ، گاڑیاں، موٹرسائیکلز وغیرہ تباہ کر دیئے گئے۔گذشتہ روز بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملٹری ذرائع نے بتایا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں مشترکہ کاروائی کے دوران39طالبان ہلاک جبکہ30بارودی سرنگیں تباہ کر دی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ صوبہ قندھار کے مے وندڈسٹرکٹ میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے مابین تصادم میں طالبان اپنا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے جسے فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان صوبہ ارزگان کے ضلع ٹرین کوٹ میں مشترکہ فضائی کاروائی کے دوران5طالبان ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے۔ایک سپیشل فورس کے آپریشن میں جو طغاب ضلع میں لانچ کیا گیا جس میں2طالبان جبکہ وردک صوبہ کے نرخ ضلع میں بھی کئے گئے آپریشن میں ایک طالبان جنگجو ہلاک کر دیا گیا ہے،افغانستان کے صوبہ غزنی میں سپیشل آپریشن کے دوران15طالبان کو موت کے گھاٹ اتارا گیا،ساتھ ہی دستی بم اور دیگر اسلحہ کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
طالبان ہلاک