حکومت خود گر جائے گی ،امیرمقام

حکومت خود گر جائے گی ،امیرمقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے دھوکہ کیا ہے اور لوگوں کو مرغی، انڈے کے پیچھے لگائے رکھا اور سلائی مشینوں والا اصل کام اپنے پاس رکھا اور صرف علیمہ باجی کو بتایا کہ سلائی مشینوں کا کام کریں، اس میں اربوں روپے کی کمائی ہے۔کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ اگر یہ ڈرائیور گاڑی چلاتے رہے تو مجھے خدشہ ہے کہ کسی کھڈے میں نہ گر جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 2020 میں دوبارہ مینڈیٹ کے لئے عوام کے سامنے پیش ہوں گے اور یہ خود بخود بھی بھاگ جائے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ عمران خان کو گرا دیں مگر وہ خود گرنے والا ہے ہم اس کو سہارا دے ہی نہیں سکتے وہ خود ہی گرے گا اس کے اتحادی بھی نکلیں گے، دوسرے لوگ بھی نکلیں گے اور باہر سے عوام بھی اٹھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمارے قائد نوازشریف کو سرخرو کردیا ہے،سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا، بہت جلد نواز شریف اور شہبازشریف قید سے باہر عوام میں ہوں گے،ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ہماری بے گناہی ثابت ہورہی ہے۔
امیرمقام

مزید :

صفحہ آخر -