ڈی سی کی زیر صدارت شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کے حوالے سے اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کے حوالے سے اجلاس

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس کو چالو کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم سی ایل ، ٹیپا، ایل ڈی اے اور لیسکو کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شہر کی روڈز پر خراب سٹریٹ لائٹس کو چلانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیپا ، ایم سی ایل اپنے روڈز پر لائٹس 25جنوری تک فنکشنل کرے اورٹیپا، ایم سی ایل کے لیسکو کے ساتھ بل کی ادائیگیوں کے معاملات فوری طے کرے۔

نہوں نے کہا کہ ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کے زیر کنٹرول روڈز پر سٹریٹ لائٹس کی ایس او پی واضع کی جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور ہیڈ کوارٹر عامر شفیق کو مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کیخلاف لائٹس نہ چلانے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔