مفت اورمعیاری تعلیم تک یکساں رسائی ہر فرد کا بنیادی حق ہے،مراد ر اس

مفت اورمعیاری تعلیم تک یکساں رسائی ہر فرد کا بنیادی حق ہے،مراد ر اس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مفت اورمعیاری تعلیم تک یکساں رسائی معاشرے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔اہل دانش تعلیم کے شعبے میں خرچ ہونے والے وسائل کو قوموں کے مستقبل کے لئے بہترین سرمایہ کاری قرار دیتے ہیں کیونکہ تعلیم کی بدولت معاشرے کو مہذ ب اورکارآمد شہری میسر آتے ہیں اور اقوام عالم ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں۔یہ بات صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ آفس میں سابق وزیر تعلیم عمران مسعود کی قیادت میں ماہرین تعلیم کے وفد سے ملاقات میں کہی۔صوبائی وزیر مرادراس نے کہا کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن،پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی مینٹیشن یونٹ، چلڈرن لائبریری کمپلیکس اور دانش سکول اتھارٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں جدید اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

تا کہ کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ ممکن ہو اور قوم کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے۔صوبائی وزیرمراد راس نے وفد کو بتایا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے سکولوں میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو بحال کیا جا رہا ہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے زیر انتظام سکولوں میں ہر ہفتے کھیلوں کے دو پیریڈ مختص ہوں گے۔اسی طرح تحصیل،ضلع،ڈویژن اور صوبائی سطح پر سکولوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے تاکہ سپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کردہ ٹیچرز ایپلی کیشن نامی کمپیوٹر سافٹ وئیر کو پہلے مرحلے میں لاہورکے 100منتخب پرائمری سکولوں میں متعارف کروایا جارہا ہے جس سے طالبعلموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی استعدادِ کار میں بھی بہتری آئے گی۔ملاقات کیلئے آئے وفد نے ایجوکیشن سیکٹر میں صوبائی وزیر کی خدمات کو سراہا ۔