تبدیلی نام کی چیز خورد بین کے ساتھ ڈھونڈنے نہیں مل رہی ہے،اشرف بھٹی

تبدیلی نام کی چیز خورد بین کے ساتھ ڈھونڈنے نہیں مل رہی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور ( پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی نام کی کوئی چیز خورد بین کے ساتھ ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہی ہے البتہ عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے اور وہ ہر روز مہنگائی کے چنگل میں پھنس رہا ہے یہ تبدیلی ضرور آ گئی ہے اگر عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کرنا ہی کمی ہے تواس کو قوم نے مسترد کردیا ہے اور قوم مطالبہ کرتی ہے کہ پی ٹی آئی اپنے دعوں کے مطابق عام آدمی کو ریلیف دے اور مہنگائی بے روز گاری کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے حکومت غریب مارو کی پالیسی کو فوری ختم کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس بھٹہ چوک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ابتدئی حکومتی ایام میں ہی عوام کو سخت مایوس کردیا ہے اور جتنی جلدی عوام ان کی نام نہاد تبدیلی سے تنگ آ گئے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال ہی نہیں ملتی ہے انہوں نے کہا کہ تھا کہ ہمیں سو دن دئیے جائیں ہم شہد اور دودھ کی نہریں بہا دیں گے لیکن اب ان کو چار ماہ ہو گئے ہیں اور اس دوران انہوں نے کوئی ایک بھی ایسا کام نہیں کیا ہے کہ جس کی وجہ سے ہم یہ کہہ سکیں کہ انہوں نے الیکشن کے وقت کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ایسی تبدیلی کو نہ تو ہم مانتے ہیں اور نہ ہی عوام مانتی ہے ان کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ یہ اپنا قبلہ در ست کر لیں اگرنہ اپوزیشن کا اتحاد ان کو عوامی طاقت سے بہا لے جائے گا۔