جاپانی کمپنی متسوئی لمیٹیڈ کے وفد کاہیلی کالج کا دورہ

جاپانی کمپنی متسوئی لمیٹیڈ کے وفد کاہیلی کالج کا دورہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) جاپانی کمپنی متسوئی لمیٹیڈ کے کنٹری جنرل منیجر سنسوکے یماشیرو نے وفد کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا دورہ کیا اور ڈین اینڈپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان سے ملاقات کی۔ڈاکٹر مبشر منور خان نے وفد کے شرکاء کو کالج میں جاری تعلیمی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔وفد کے شرکاء نے انسانی وسائل کی فراہمی کیلئے اقدامات پر کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کالج کے فارغ التحصیل پیشہ ور طلبہ کے اعتماد کی تعریف کی۔ ڈاکٹر مبشر نے شرکاء کی جانب سے کالج میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات پرشکریہ اداکرتے ہوئے کالج میں اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -