پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن صنعتوں کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے : صوبائی وزیر تجارت

پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن صنعتوں کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے : صوبائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں ادارے کی تنظیم نو کے پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔حسن نعیم اینڈ کمپنی کے کنسلٹنٹ نے ادارے کی تنظیم نو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگددی۔سیکرٹری صنعت ندیم الرحمن ، ایم ڈی پیسیک اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔ادارے میں مؤثر اصلاحات لاکر اسے پوری طرح فعال اور مضبوط بنایاجائے گا۔صوبائی وزیرنے کہاکہ کنسلٹنٹ کی سفارشات کی روشنی میں ادارے کی تنظیم نو کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پیسیک میں انٹرنل آڈٹ کا مضبوط نظام بنایا جائے۔میاں اسلم اقبال نے کہاکہ کرپشن سے پاک شفاف نیا پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔صوبائی وزیرنے کہاکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا صنعت کے ساتھ رابطہ مضبوط کیا جائے گا۔ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا بنیادی کردار ہے اورپنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے امور میں اوور لائیپنگ نہیں ہونی چاہیے۔ پیسیک کے ضلعی اور ریجنل دفاتر کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی پیسیک میں رجسٹریشن کی تجویز کا بھی اجلاس میں جائزہ لیاگیا۔قبل ازیں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے سمن آباد میں فتح گڑھ روڈ کی کارپیٹنگ کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ فتح گڑھ روڈ کی کارپیٹنگ سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت وسائل کی ایک ایک پائی نہایت شفاف طریقے سے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کر رہی ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس سڑک کو کارپیٹڈ کرنے کے منصوبے پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کامرس -