باغبانوں کو آم ‘لیچی‘ پپیتا‘ کیلا‘ترشادہ پھلوں ‘ کاغذی لیموں‘لیمن کو کورے سے بچانے کی ہدایت

باغبانوں کو آم ‘لیچی‘ پپیتا‘ کیلا‘ترشادہ پھلوں ‘ کاغذی لیموں‘لیمن کو ...

  

قصور (اے پی پی) محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے باغبانوں کو آم ‘لیچی‘ پپیتا‘ کیلا‘ترشادہ پھلوں ‘کاغذی لیموں‘لیمن کو کورے سے بچانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ کوراان سدابہار پودوں اور اسکے پھل کو بری طرح متاثر کرتاہے لہذاباغبان اس جانب خصوصی توجہ مرکوزکریں کیونکہ بعض اوقات پھلدار پودے کورے کیوجہ سے مکمل طورپر تباہ ہوجاتے ہیں اور زیادہ دھند میں پودوں کی ٹہنیاں بھی خشک ہوجاتی ہیں جس سے باغبانوں کو شدیدمالی نقصان کا سامناکرناپڑسکتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری کے دومہینے زیادہ کوراپڑنے کے مہینے ہوتے ہیں جبکہ بعض اوقات فروری کے مہینوں میں بھی کوراپڑسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پھلدار پودوں کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کا انحصار ان کی مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ سخت سردی‘ سخت گرمی‘ ژالہ باری اور آندھیوں سے باغات کے چھوٹے وبڑے پودے بری طرح متاثرہوتے ہیں۔

dst/kir/aza 1233

مزید :

کامرس -