صرافہ بازار

صرافہ بازار

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے مزید مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1289ڈالرسے بڑھ کر1294ڈالر ہوگئی۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں172روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی67200روپے سے بڑھ کر67400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 57613روپے سے بڑھ کر57785روپے ہوگئی۔

جمعرات کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔

مزید :

کامرس -