گریڈ20کے بیوروکریٹ کوسروس ٹربیونل کاجج مقرر کئے جانے کیخلاف دائررٹ پر جواب طلب
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے گریڈ20کے بیوروکریٹ کوسروس ٹربیونل کاجج مقرر کئے جانے کے خلاف دائررٹ پرایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواسے جواب مانگ لیاہے رٹ پٹیشن علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے دائرکی ہے جس میں سروس ٹریبونل کی شق 3کو چیلنج کیاگیاہے اورعدالت عالیہ سے گریڈ بیس کے بیورو کریٹ سرو س ٹریبونل کے جج بننے کے قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ گریڈ 20 کا تعینات جج ان لوگوں کے خلاف فیصلے دیتا ہے جو ان کی تعیناتی و تبادلے کا اختیار رکھتا ہے اوراس طریقہ کار سے مفادات کے ٹکراؤ کاخدشہ پیدا ہوتا ہے اور سروس ٹریبونل کا جج کسی بھی وقت دباؤ کا شکار ہو کر غیر جانبدار نہیں رہ سکتا جبکہ قانون اور آئین کے مطابق جج کو غیر جانبدار ہونا چاہئیے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی کہ گریڈ 20 کے افسرکی سروس ٹریبونل میں جج تعینات کرنے سے متعلق قانون کوآئین سے متصادم قرار دیا جائے دو رکنی بنچ نے کیس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے خیبرپختونخواحکومت سے جواب مانگ لیا ۔