جندول ،تعمیراتی کام میں رشوت طلب کرنے پر عوام کا احتجاج
جندول(نمائندہ پاکستان) سب ڈویژن جندول اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے تعمیراتی کام پر رشوت طلب کرنے کے خلاف صدبرکلی کے عوام کا احتجاج ، مرکزی حکومت سے انکوائری کے بعد کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔ گذشتہ روز صدبر کلی میں کسان کونسلر مبارک شاہ کی سربراہی میں مقامی لوگوں نے پر ہجوم مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر جندول کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشران علاقہ مبارک شاہ ، جماعت اسلامی کی یونین کونسل امیر مولانا صادق ،ضلعی کونسلررحیم شاہ پاچہ ،نوشیراون ،میراج الحق ،سماجی کارکون سید سلیم شاہ، حاجی منیر خان ، تحصیل کونسلر حضرت محمد ، اور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ملک خان بادشاہ اور دیگر سنکڑوں لوگوں کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کا عملہ کئی سالوں سے علاقہ کے لوگوں سے تعمیراتی کاموں کے بدلہ میں رشوت میں ملوث ہیں علاقائی لوگوں سے ابادی بنانے کے بدلے میں رشوت طلب کرکے سرکاری زمینوں پر اجازت دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر علاقہ میں کوئی شخص اپنے پدری و جدی و دستازویزی جائیداد پر بھی تعمیراتی کام شروع کریں تو اسسٹنٹ کمشنر وہاں پہنچ کر کام پر زبردستی پابندی عائد کرتا ہے اور جب تک اسے رشوت نہ دی جائے وہ کسی کو بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ علاقائی مشران نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر مقامی لوگوں کی بے عزتی کرتا ہے اور روایات و قانون کے برخلاف پابندیاں عائد کرتا ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا اور مرکزی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ کیا جانے والا کرپشن کے خاتمہ کا وعدہ ایفاء کرتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کر کے مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو عوام ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے مین روڈ بلاک کر کے احتجاج کرینگے ۔