چارسدہ ،مطالبات کی منظوری کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال سمیت سڑکوں پر آنے کا اعلان

چارسدہ ،مطالبات کی منظوری کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال سمیت سڑکوں پر آنے کا اعلان

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ) آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن نے بنولنٹ فنڈ کی ضلعی سطح سیکرٹریٹ منتقلی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال سمیت سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا ہے ۔اس حوالے سے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا اجلاس ڈپٹی کمشنرچارسدہ کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں اپیکا کے مرکزی صدر فضل غفار باچا ،صوبائی صدر محمد شاہد تاجک ، صوبائی جنرل سیکرٹری سجاد یوسفزئی اور ضلعی صدر ہدایت اللہ خان سمیت دیگر کلرک برادری نے شرکت کی،اس موقع پر اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی صدر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سمیت چند بیوروکریٹس سرکاری ملازمین کے فلاح و بہود کے لئے استعمال ہونے والے بنولنٹ فنڈ کو ضلعی سطح سے سیکرٹریٹ سطح پر منتقل کرنا چاہتا ہے جس سرکاری ملازمین کو اس فنڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گااور ریٹائرمنٹ یا فوتگی کی صورت میں سرکاری ملازم کے ورثاء کو در بدر کی ٹھوکریں کھانے پڑے گی اس لئے حکومت سمیت بیورکریٹس فنڈ سیکرٹریٹ منتقلی کے عمل سے بازرہے بصورت دیگر صوبہ بھر کی کلرک برادری اس امر کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کرکے سڑکوں پر نکل آئے گی۔اس موقع پر انہوں نے دیگر مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر سرکاری ملازمین کے ٹائم سکیل سمیت ریٹائرڈ اور فو ت ہونیو الے ملازمین کے مراعات میں اضافہ کرے جبکہ ریٹائرڈ سن کوٹہ پر 100فی صد عمل درآمد کو ممکن بنایا جائے جبکہ ضلع سطح پر سرکاری ملازمین کی سنیارٹی لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا جائے ۔دوسری جانب حکومت فوری طور پر مہنگائی کے حساب سے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کریں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -