نئے بلدیاتی نظام میں ویلج ونیبر ہڈ کونسل مزید مضبوط ہوگی ، محمد عاصم خان

نئے بلدیاتی نظام میں ویلج ونیبر ہڈ کونسل مزید مضبوط ہوگی ، محمد عاصم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں ویلج و نیبر ہڈ کونسل مزید مضبوط ہوگی ،سیکرٹری این سی ، و ی سی اپنے کام سمجھنے کی کوشش کریں اور ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ بنانے میں عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ناظم کانفرنس روم میں پشاور کے 35 ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے سیکرٹریوں میں تعیناتی لیٹر تقسیم کرنے کے موقع پر کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پشاور ریاض خان ، پی ایس او نصرت اللہ سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ، ضلع ناظم نے کہاکہ این سی ، وی سی سیکر ٹریوں کی تعیناتی ایٹا ٹیسٹ کے بعد میرٹ پر کیا گیا ہے انہوں نے این سی ، وی سی سیکرٹریوں کو ہدایت کی کہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف نے میرٹ پر بھرتی کردی ہے اسی طرح نوکری کو عبادت سمجھ کر ایمانداری سے اپنے علاقے میں خدمات انجام دے ضلع ناظم نے کہا کہ ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کے سیکرٹری پریشر برداشت کرنے کیلئے کام سمجھیں اور جہاں پر بھی ترقیاتی فنڈ ز اورکونسلوں کے مسائل انھیں درپیش ہوسکیں تو اے ڈی لوکل گورنمنٹ سے ضرور مشاورت کریں تاکہ بعد میں قانونی پیچیدگیوں کا سامناکر نے سے بچ سکیں ، ضلع ناظم نے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے تعیناتی کے اسنا د تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض خان نے کہاکہ این سی ،وی سی سیکرٹریوں کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے ایک ہفتہ ضلع کونسل ہال میں تربیت دیاجائیگا اور انہیں ویلج و نیبر ہڈ کونسل کی سطح پر عوامی خدمت منتخب نمائندو ں کے پریشر اورترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کے حوالے سے ٹریننگ دیا جائیگا