گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن لویر دیر کاا جلاس،بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ

گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن لویر دیر کاا جلاس،بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ ) گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن لویر دیر کاا جلاس فنڈز کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج ترقیاتی منصوبوں کی بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹرزلویر دیر کا ایک اجلاس سی اینڈ ڈبلیوآفس بلامبٹ میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ٹھیکہ داروں نے شرکت کی اجلاس سے حاجی محمد ایوب خان ، بہادر زیب خان ، اکرام اللہ ، اخون زادہ نصیب اللہ ، صاحب زادہ سیف الاسلام ، طاہر لالا، عمران ٹھاکرودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن فری ٹیکس زون ہے اس لئے یہاں پر کوئی ٹیکس قبول نہیں کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ لویردیر کے ٹھیکہ داروں کو فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بیشتر منصوبے نا مکمل ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹھیکہ داروں کو فوری طور پرفنڈز کی فراہمی یقینی بنایا جائے فنڈز کی فراہمی تک ترقیاتی منصوبوں کا بائیکاٹ جاری رہی گا انھوں نے کہا کہ 2019کا شیڈول جاری کیا جائے اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے اس موقع پرٹھیکداروں نے ضلعی الیکشن کا فیصلہ ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل حل ہونے تک انتخابات کی ضرورت نہیں ہے اس موقع پرتشکیل کردہ کمیٹی کو برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -