تیمرگرہ ،تحصیل کونسل بلامبٹ کے اراکین کا ڈپٹی مئیر کوئٹہ سٹی سے ملاقات
تیمرگرہ (بیورورپورٹ ) تحصیل کونسل بلامبٹ کے اراکین کا ڈپٹی مئیر کوئٹہ سٹی سے ملاقات ،ملاقات میں ترقیاتی عمل اور کونسل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق ان دنوں تخصیل کونسل بلامبت کی اراکین تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں صوبہ سندھ اور بلو چستان کے دس روزہ معلوماتی اور تفریحی دورہ پر ہے تحصیل کونسل بلامبٹ کے اراکین جمعرات کے روز کوئٹہ پہنچ گئے ہیں تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں دپٹی مئیر کوئٹہ محمد یونس بلوچ سے ان کی دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر کوئٹہ کارپوریشن کے دیگر آفیسرز بھی موجود تھے ڈپٹی مئیر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے تحصیل بلامبٹ کونسل کے اراکین کو خوش آمد ید کہااور کوئٹہ سٹی کے حوالے سے تفیصلی بر یفنگ دی تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ اور ڈپٹی مئیر محمد یونس بلوچ نے ایک دوسرے کے ساتھ ترقیاتی عمل اور کونسل امور پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین نے دپٹی مئیر کوئٹہ محمد یونس بلوچ کو ضلع دیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انھوں نے دعوت قبول کرکے جلد دورہ کرانے کا وعدہ کیا۔