کلاس فور بھرتیاں ،تمام ریکارڈ سال 2016 سے تاحال طلب کرنے کے احکامات جاری
پبی ( نما ئندہ پاکستان)پشاورہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ پر مشتمل جسٹس اشتیاق ابراھیم اور جسٹس عبدالشکور خان نے عبدالجلال ولد روزآمین سکنہ شریف آبادضلع مردان کے د ا ئر کردہ رٹ پیٹیشن پر فیصلہ سناتے ھوے محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ا یجو کیشن آفیسر ضلع مردان اور ڈائر یکٹر ایجو کیشن کے پی کے سے جواب اور کلاس فور کی بھرتیوں کی تمام ریکارڈ سال 2016 سے تاحال طلب کرنے کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق درخواست گذار کی طرف سے معروف و ممتاز قانون دان سید عزیزالدین کاکاخیل ایڈوکیٹ ہا ئی کورٹ پشاور نے رٹ پیٹیشن دائر کرتیہو ئیموقف اختیار کیا کہ درخواست گذار کا والد سال 2016 میں محکمہ تعلیم کے گورنمنٹ پرائمری سکول شریف آباد مردن سے بطور کلاس فور ریٹا ئر ھوچکا ھے۔محکمہ تعلیم سال 2016 سے لیکر تاحال میرٹ کے برعکس کلاس فور کے بھرتیاں کر رہا ہے اور درخواست گذار کو قانون کے مطابق بھرتی کرنے سے محروم کررکھا ھے۔قانون کے مطابق25 فیصد سن کوٹہ کے تحت والد کی جگہ بھرتی ھونے کا حقدارہے مگر محکمہ تعلیم قانون کے برعکس بھرتیوں کی وجہ سے درخواست گذار کو تاحال نظر انداز کردیا ہے۔جس پر عدالت عالیہ نے محکمہ تعلیم سے آئندہ سماعت پر بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ اور جواب جمع کرنے کا حکم جاری کی