پبی ،منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ،6 گرفتار

پبی ،منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ،6 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)پبی سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔مختلف کاراوئیوں میں 06منشیات فروش گرفتار۔10کلوگرام چرس برآمد۔مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) منصور امان کے احکامات پر منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں حنیف خان ایس ایچ او پبی اور اسماعیل شاہ خان ایس ایچ او اکوڑہ نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر 06مشہور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 10کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ہیں۔منشیات فروشوں میں سید رحمن ولد گل بت خان،افتخار ولد غلام اکبر ،محمد اکرم ولد سید کرم ،فیاض ولد خان محمد،وقار ولد شمس القمر ساکنان پبی جبکہ منصور ولد سہیل سکنہ آدم زئی کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر)منصور امان نے منشیات فروشوں کیخلاف کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل جْل کر بھر پور کام کرنا ہوگا۔نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔جن کو منشیات سے بچانے کے لیے نوشہرہ پولیس کی کاوشیں جاری ہیں۔موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر نوشہرہ پولیس کی جدوجہد جاری رہے گی