تیمرگرہ میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات،قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

تیمرگرہ میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات،قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ ) تیمرگرہ میں اتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات، خوفناک آتشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کے کار پیٹس جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے فائر برگیڈ گا ڑی اور مختلف تنظیموں کے کار کنوں اور عوام نے کا فی جدو جہدکے بعد اگ پر قابو پالیا تفصیلات کے مطابق تیمرگرہ بائی پاس پر صباون چوک کے قریب سراے تالاش سے تعلق ر کھنے والے محمد طیب نامی شخص کی کار پٹ دکان میں مبینہ طور بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اگ بھڑک اٹھی جس نے انا فا نا پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیاور اگ کی شعلے بلند ہو گئے اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی گاڑی اور پرائیویٹ واٹر ٹنکرز ،اور مختلف فلاحی تنظیموں کے واٹر ٹینکر اور رضاکاروں نے اگ بجھانے میں بھر پور حصہ لیا اور کافی جدوجہد کے بعد اگ پر قابو پالیا تاہم اس سے قبل اتفاق کار پٹ کے دکان اور گودام میں موجودلاکھوں روپے مالیت کے کار پٹس جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے جبکہ ارد گرد کے کئی دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا تیمرگرہ پولیس نے اتشزدگی کے واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی جبکہ دوسرے واقعہ میں گزشتہ رات تیمرگرہ میں سبزی منڈی کے قریب مشتاق سید ولد عمر سیدکی گا ڑیوں کے ڈیکو ریشن کی دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے ا گ لگی جس سے دکان میں موجود تمام سامان جل گیا