قتل کیس کے ملزم کی سزائے موت کا لعدم ،رہائی کے احکامات جاری
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے پبی قتل کیس کے ملزم کی سزائے موت کالعدم قراردے کراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ملزم بخت منیرکی جانب سے شان اصغرایڈوکیٹ کی وساطت سے دائراپیل کی سماعت کی استغاثہ کے مطابق بخت منیر پر الز ام تھا کہ انہو ں نے تھا نہ پبی کی حدو د میں 16دسمبر 2013کو رقم تنا زعہ پر فیض اللہ ولد غفو ر خا ن سکنہ وزیر گڑ ھی کو قتل کیا جو کہ ملز م کا سا لی کا بیٹا تھا ملز م کے وکیل نے عدا لت کو بتا یا کہ مقتو ل کی والدہ یا سمین بی بی بیا ن دیا تھا کہ مقتو ل فیض اللہ کو دو قد م کے فا صلے پر کلا شنکو ف سے فا ئر کیا جبکہ دو سر ے ایک گو اہ نے بیا ن دیا کہ مقتو ل گلی میں گھر سے نکلا تو فا ئر نگ کی گئی انہو ں نے مز ید دلا ئل دیتے ہو ئے کہا کہ وقوعہ کی چشم دید گوا ہ نے یہ بیا ن دیا تھا کہ ملز م با ملسح انکے بیٹے کو قتل کر نے کئے آئے تھے تا ہم یہ بیا ن بھی غلط تھا کیو نکہ مد عیہ خو د اپنے بیٹو ں کے ہمرا ہ ملز م بخت منیر کے گھر آئے تھے ما تحت عدا لت نے گو اہو ں کے بیا نا ت میں تضا د کے با وجو د بھی پھا نسی کی سزا سنا ئی عدا لت نے وکلا کے دلا ئل سننے کے بعد اپیل منظو ر کر تے ہو ئے ملز م کو ما تحت عدا لت سے ملنے والی سزا کا لعد م قرا ر دیدی۔