شیر گڑھ ،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

شیر گڑھ ،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) شیرگڑھ شاہراہ ملاکنڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے پہلا واقعہ ہسکال پٹرول پمپ کے بالمقابل شاہراہ ملاکنڈ پر پیش آیاجس میں موٹر سائیکل پر سوار دوسری جماعت کے طالب علم جانبحق جبکہ ان کے والد اور چچازاد بھائی شدید زخمی ہوگئے اسی طرح پیر کے روز موٹر سائیکل پر جانے والے شیرگڑھ کے معروف تاجر نوجوان یونس محمد بھی فلائنگ کوچ بکسہ کے ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاکر جمعرات کے روز چل بسے تفصیلات کے مطابق المسلم پبلک سکول شیرگڑھ کے دوسری جماعت کے طالب علم وکیل ولد جنت گل اور ان کا چچازاد بھائی نوید ولد سید رحمان ااپنے والدجنت گل ولد سید رحیم کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر سکول جارہے تھے کہ ہسکال پٹرول پمپ کے باالمقابل شاہراہ ملاکنڈ پر ٹریکٹر کے نیچے آکر وکیل ولد جنت گل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ جنت گل اور نوید شدید زخمی ہوگئے دوسرے واقعہ میں شیرگڑھ کے ممتاز تاجر سردار الیکٹرک سٹور کے مالک جواں سال یونس محمد اپنے موٹر سائیکل پر شیرگڑھ آرہے تھے کہ مذکورہ پٹرول پمپ کے سامنے فلائنگ کوچ بکسہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات کے روز زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جمعرات کے روز متوفی کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے اپنے آبائی قبرستان شیرگڑھ میں سپردخاک کردیاگیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -