خانہ مردم شماری میں محسود قبائل کو نقصان پہنچا ،مولانا صالح
ٹانک (نمائندہ خصوصی)کمشنر شماریات آصف باجوہ نے پورے فاٹا بالخصوص جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کو حالیہ خانہ شماری و مردم شماری میں گزشتہ آپریشن سے بڑھ کر نقصان پہنچایا جو یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم زیادتی و ناانصافی ہے ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سابق سنیٹر مولاناصالح شاہ قریشی نے لندن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کی کمشنر شماریات آصف باجوہ نے 2016 میں سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اس بات کا اقرار اور وعدہ کیا تھا کہ چونکہ جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کو ملک کے کونے کونے میں آئی ڈی پیز کی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ تمام لوگوں کا خانہ شماری وہ مردم شماری میں اپنے اپنے آبائی علاقوں میں حاضر ہونا صرف مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے اس سلسلے میں محسود قبائل کی خانہ شماری وہ مردم شماری ایف ڈی ایم اے کے تمام رجسٹر خاندانوں کو شامل کرکے کرایا جائے گا انہوں نے کہا کیا آصف باجوہ نے اپنا وعدہ ایفا نہیں کیا اور مسعود قبائل کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے ان کو گڑمیں زہر دیکھ کر ان کا مستقبل تباہی کے کنارے پہنچا دیا انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ممبران اسمبلی ور قبائلی عمائدین پر اس سلسلے میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر اس سلسلے میں آواز اٹھائے اور خانہ شماری و مردم شماری میں ایک ڈیر میں اور نادرا رپورٹ کے مطابق اضافہ کیا جائے.