پبی بازار اور سٹیشن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

پبی بازار اور سٹیشن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

  

پبی ( نما ئندہ پاکستان) تجا وزات کے خلاف پبی بازار اورپبی سٹیشن بازار میں بد ستور جاری ہے آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال ہو رہاہے آپریشن کے دوران کوئی مزاحمت نہیں ہو رہی ہے این ایچ اے ہا ئی وے پو لیس ٹی ایم اے اور ضلعی انتظا میہ کا پبی بازار میں تجا وزات کے خلاف مشترکہ آپر یشن کے دوران در جنوں سا ئن بورڈ دکا نیں کیبن تھڑے اور دیواروں کومسمار کئے آپریش کی نگرا نی اے سی حلیمہ عبید اور اے اے سی پبی محمد ایوب نے کی تفصیلات کے مطابق ڈی سی نو شہرہ عبدالحمید خان کی ہد ایت پر پبی بازار میں تجا وزات کے خلاف بڑی آپریش کا آغاز کیا گیا اے سی پبی حلیمہ عبید اور اے سی پبی محمد ایوب کی نگرا نی میں ہا ئی وے پو لیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال ملک قا ضی فتح الر حمن سحر جمیل این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیا ء الر حمن اسما عیل خان ٹی او آر پبی اخلاق حسین مقا می پو لیس اور ٹی ایم اے اہلکاروں نے پبی بازار میں تجا وزات کے خلاف بڑے آپریشن شروع کیا جس میں ہیو ی مشینری کا استعمال کیا گیا آپریشن کے دوران بڑے بڑے سا ئن بورڈ دکا نیں دکا نوں کے سا منے چھتیں کیبنوں تھڑے مسمار کئے اے سی حلیمہ عبید اور اے اے سی محمد ایوب نے کہا کہ ان تجا وزات کو ہٹا نے کے لئے دکانداروں کو وقت دیا تھا لیکن اس پر کو ئی عمل نہیں کیا انشا ء اللہ پبی بازار سے تمام تجا وزات ہٹا نے اور بازار کی رونق بحال کر نے تک یہ آپریشن جاری رہے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -