شہید اے ایس پی اسلام آباد سلمان آیاز کی 13ویں برسی منائی گئی

شہید اے ایس پی اسلام آباد سلمان آیاز کی 13ویں برسی منائی گئی

  

صوابی (بیورورپورٹ)شہید اے ایس پی اسلام آباد سلمان آیاز کی 13ویں برسی منائی گئی۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی مردان ریجن محمدعلی خان،ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی،ڈی سی صوابی سلمان لودھی دیگر پولیس آفیسر ز اور پاک آرمی کے اعلی حکام نے شہید کے گاؤں بوقو جھنڈو میں شہید کے قبر پر حاضرد ے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی درجات کو بلند کرنے کے لئے اجتماعی فاتح خوانی کی ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کثیر تعداد میں پولیس حکام نے شرکت کی صوابی پولیس کے دستے نے شہید کے قبر پر سلامی پیش کی ،اس موقع پر ڈی آئی جی مردان محمد علی خان اور ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے ان کی شہادت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت دنیا کے عوام کے لئے ایک انمول تحفہ ہے کیونکہ جب اس شہید کی قبر دوسرے جگہ منتقل کیا جا رہا تھا اس وقت ان کے شہادت کے 8سال گزر چکے تھے مگر پھر بھی ان کے وہی کا وہی خوبصورت چہرہ امانت سلامت تھا خیرانگی کی یہ بات تھی کہ اس کے سبز کپڑہ بھی وہی کا وہی تھا ،انہوں نے اجتماعی فاتح خوانی کی گئی اس موقع پر انکی ایصال ثواب کے لئے خیرات اور اجتماعی دعا کی گئی ۔ یاد رہے کہ 2006ء میں اے ایس پی سلمان آیاز شہید نے اپنے مشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،آپ کی شہادت صرف محکمہ پولیس کے لئے نہیں بلکہ تمام عالم کے لئے فخر کی بات ہے#