الحاج شاہ آفریدی نے قبائلی عوام کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ،ندیم آفریدی

الحاج شاہ آفریدی نے قبائلی عوام کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ،ندیم آفریدی

  

خیبر (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں ملکزادہ ندیم کے رہائش گا ہ پر جلسے سے خطاب کر تے ہوئے ملکزاہ ندیم آفریدی ،بنارس شینواری ،ملک بہادر شیر ،عبدالکبر ملک دین خیل ،جان علی شینواری ،ملک شاہ نواز ،منظور شینواری اور دیگر نے کہا کہ کچھ دن پہلے انہوں نے سو شل میڈیا پر الحاج کارواں سے علیحدہ گی کا علان کیا تھا ا س دوران بہت سے لوگوں مختلف سوالات اٹھائیں اس لئے جلسے کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ جو بھی علاقے کی غریب عوام کا خدمت کر تے ہیں اور میرٹ پرتر قیا تی کام اور فیصلے کر تے ہیں وہ انکے ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ الحاج شاہ گل آفریدی نے قبائلی عوام کیلئے بہت سے قربانیاں دی ہیں وہ ان پر فخر کر تے ہیں لیکن سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی سے سر گرم کارکنان ناراض ہیں کیونکہ سینٹر نااہل اور کمزور نمائندوں کے مشوروں پر عمل پیرا ہیں اس لئے اج انکے ساتھ وہ کارکنان ملکان اور قومی مشران نہیں ہیں بلکہ ان سے علیحدہ ہو گئے ہیں ملکزادہ ندیم آفریدی نے کہا کہ انہوں نے علاقے کی بہتر مفاد اور پاک افغان شاہرہ کی مرمت کی خاطر ٹول پلازے کی حمایت کی تھی لیکن سینٹر تاج محمد آفریدی نے ٹول پلازے کی مخالفت اس بنیا د پر کی کہ یہ ٹرانسپوٹروں کے ساتھ ظلم ہیں انہوں نے کہا کہ سینٹر تختہ بیگ چیک پوسٹ سے طورخم تک ٹرانسپوٹروں کے ساتھ ظلم پر کیو ں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہیں لیکن ممبر قومی اسمبلی اقور سینٹر نے خاموشی اختیار کی ہیں سینٹر علاقے کے لئے جو ٹرانسفارمر لائے ہیں وہ صوبائی الیکشن کیلئے محفوظ نہ کریں بلکہ غریب اور ضرورت مند وں میں جلد از جلد تقسیم کریں مقررین نے کہا کہ سینٹر کارکنا ن کو عزت دیں کیو نکہ کارکنان کی بہت بڑی قربانیاں ہیں اگر انہیں کارکنا ن کی ضرورت نہیں تو پھر کارکنا ن بھی اپنے لئے دوسرا لیڈر کا تلاش کر ینگے انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی غلام نہیں ہیں اگر کوئی علاقے کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں تو انکا ساتھ دینگے کیونکہ علاقے کے مسائل بہت زیا دہ ہیں لوگ پینے کے صاف پانی اور بجلی کی ایک جلک کیلئے ترس گئے لیکن اس طرف کوئی تو جہ نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ اگر سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے عوام کے تحفظات دورکئے اور مسائل حل کرنے میں سنجیدگی اختیار کی تو وہ انکے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیا ر ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -