شیر گڑھ ،جلالہ کے باشندے پولیس گردی کیخلاف پھٹ پڑے

شیر گڑھ ،جلالہ کے باشندے پولیس گردی کیخلاف پھٹ پڑے

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) ایس ایچ او شیرگڑھ انسپکٹر عجب خان کے ظلم کے خلاف جلالہ کے باشندے پھٹ پڑے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس پارٹی نے سوشل ورکر اور فارماسسٹ ڈاکٹر ظفر علی کو ایک چھاپہ کے دوران پولیس نے زدو کوب کرکے بغیر کسی جرم کے پولیس تھانہ میں بند کرکے ایس ایچ او نے ان کو ننگی گالیاں دی اوراور پوری رات بغیر قمیص کے حوالات میں پنکھا لگاکے بند رکھاگیااگر جمعرات کے روز تک ایس ایچ او مزکورہ سے باز پرس اور ان کا معطلی کا حکم جاری نہ کیاگیا تو جلالہ کے باشندے احتجاجاََ شاہراہ ملاکنڈ کو بلاک کریں گے جبکہ متاثرہ ظفر علی اپنے بچوں سمیت شیرگڑھ پریس کلب کے سامنے خود سوزی کریں گے ان خیالات کا اظہار پولیس کے زیر عتاب آنے والے ڈاکٹر ظفر علی اور جلالہ کے سماجی اور سیاسی قائدین نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کئے اس موقع پر درجنوں دیگر افراد کے علاوہ شمس القیوم، بہاء الدین، عابد شاہ، میر عالم ، دین محمد، حبیب گل اور کریم خان بھی موجود تھے ڈاکٹر ظفر علی نے کہاکہ پولیس کے مطابق میرا بھتیجا منظور ولد ودود نوشہرہ پولیس کو ایک کیس میں مطلوب ہے منگل اور بدھ کے درمیانی رات کو شیرگڑھ پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر عجب خان کی قیادت میں پولیس نے منظور کے گھر پر چھاپہ لگانے کے لئے میرے محلے میں آگئی شور سن کر جب میں اپنے گھر سے باہر ایا تو پولیس کی بھاری نفری کھڑی تھی وجہ پوچھنے پر ایس ایچ او نے کہاکہ منظور ہمیں مطلوب ہے میں نے کہاکہ منظور میرا بھتیجاہے میں ان کو بلاکے لاتاہوں اور آپ بے شک گھر کی تلاشی بھی لیں میں نے منظور کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہا کہ ایس ایچ او بے تاج بادشاہ بن کر مجھے بھی گالیاں دینا شروع کی اور پکڑ کر اپنے گھر سے شاہراہ ملاکنڈ تک تقریباََ ایک کلومیٹر تک گھسیٹا اور خوب مارا پیٹا اور اس دوران ننگی گالیاں دیتارہا انہوں نے مجھے بغیر قمیص کے پولیس تھانہ میں لاک اپ میں بند کرکے پنکھا چلانا شروع کیا شدید سردی اور مارپیٹ کی وجہ سے میری حالت غیر ہوگئی پوری رات مجھ پر قیامت صغریٰ بن کے گزری صبح 12بجے علاقہ مشران اور میرے رشتہ داروں کی منت سماجت پر پولیس نے مجھے چھوڑ دیا انہوں نے کہاکہ اگر میری فریاد نہ سنی گئی اور مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف افسران بالا نے اس ظلم اور زیادتی کا نوٹس نہ لیا تو میں اپنے بچوں کے ساتھ پریس کلب شیرگڑھ کے سامنے خود سوزی کروں گا دریں اثناء جلالہ کے باشندوں نے شیرگڑھ پریس کلب کے سامنے ایس ایچ او عجب خان کے شریف شہری اور سماجی کارکن کو ناکردہ گناہ میں زدو کوب اور بے آبرو کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر جمعرات کے روز تک ایس ایچ او عجب خان کو معطل نہ کیاگیا اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کی گئی تو جلالہ کے باشندے شاہراہ ملاکنڈ کو احتجاجاََ بند کرکے احتجاج کریں گے جس کی ساری ذمہ داری پولیس کے افسران بالا اور حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، صوبائی وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی، وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان، آئی جی پی اور ڈی آئی جی مردان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا پر زور مطالبہ کیا