جسٹس آ صف سعید کھوسہ آج چیف جسٹس آ ف پا کستان کاحلف اٹھائینگے

جسٹس آ صف سعید کھوسہ آج چیف جسٹس آ ف پا کستان کاحلف اٹھائینگے

  

سلام آباد(آئی این پی)جسٹس آ صف سعیدخان کھوسہ آج چیف جسٹس آ ف پا کستان کاحلف اٹھائیں گے، جسٹس آ صف سعیدکھوسہ ملک کے 26 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس آ صف سعیدخان کھوسہ کی بطور چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب ایون صدر میں ہوگی، تقریب میں سپریم کورٹ کے موجودہ وسابق ججز ، مختلف ممالک کے عدالتی نظام میں اہم عہدوں پر فائز غیر ملکی بھی شرکت کرینگے۔ترک سپریم کورٹ کے صدر جسٹس نارین فردی، ناردرن سائپریس عدالت کے صدر جسٹس قاشم نائیجریا بورنو کے جسٹس بی مارولوکر اور بھارتی سپریم کورٹ کے سابق صدر اور سینئرجج ،کامن ویلتھ کی گورننگ کمیٹی اورجوڈیشل تعلیم اور کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کینیڈا کے صدر بھی شرکت کریں گے،جسٹس آصف سعید کھوسہ اکیس دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے ، وہ اپنی تعلیمی قابلیت اور سب سے زیادہ فیصلے تحریر کرنے کے حوالے سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔

حلف

مزید :

کراچی صفحہ اول -