نوشہرہ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار
نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر)منصورامان کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی ۔اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر تصوراقبالASP کینٹ کی سربراہی میں عالمگیر خان SHO رسالپورپر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ عالمگیر خان SHO رسالپور نے بمعہ پولیس نفری ڈبل پھاٹک کے قریب ناکہ بندی کر کے ایک مشکوک موٹرکار نمبری 8250/LRB کو روک کر تلاشی لینے پرموٹرکار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے10کلوگرام ہیروئین برآمد کرتے ہوئے ملزم عبداللہ ولدگل زر ساکن متھرا پشاور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن (ر) منصور امان نے پو لیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی ۔