کوئی طاقت سرکاری دورے پر باہر جانے سے نہیں روک سکتی : مراد علی شاہ

کوئی طاقت سرکاری دورے پر باہر جانے سے نہیں روک سکتی : مراد علی شاہ

  

کرا چی (آ ئی این پی)وزیر اعلی ٰسندھ مراد علی شاہ نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ای سی ایل پر نام ڈالنے سے فرق نہیں پڑتا، مجھے سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی،جمعرات کو وزیر اعلی سندھ نے رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ دے دیا، ای سی ایل پر نام ڈالنے سے فرق نہیں پڑتا، مجھے سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی، مرکزمیں بلاول بھٹو زرداری اورآصف علی زرداری نے عوامی مسائل پر اپوزیشن سے اتحاد کر لیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی سرکار صرف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، فواد چوہدری کے پاس کچھ کرنے کو نہیں، ٹی وی پر آنے کے لیے نیوز بناتے ہیں،وزیر اعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ سیاست اور جمہوریت اس سطح پر آگئی ہیں کہ وزیراعظم کی سندھ آمد کو سازش کہا جاتا ہے، عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہیں، جب چاہیں سندھ آ سکتے ہیں۔

مراد علی شاہ

Back to Conv