اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ملٹرئی کورٹس منظور کر لی جائیں گی : فیصل واوڈا

اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ملٹرئی کورٹس منظور کر لی جائیں گی : فیصل واوڈا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں مگر یہ بھی منظور ہو جائیں گے، فواد چوہدری سے زیادہ سخت باتیں دوسری طرف سے آتی ہیں، ان کا پی پی قیادت کی گرفتاری سے متعلق بیان سیاسی تھا۔ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی، کیسز نواز شریف حکومت نے بنائے تھے، جے آئی ٹی کو معاونت کرنے کے لیے کہا گیا تاکہ ماضی کی غلطیاں نہ ہوں۔انھوں نے کہا کیس کی تفتیش اسلام آباد اور پنڈی کی حدود میں رہے گی، سندھ نہیں جائے گی۔فیصل واوڈا نے کہا اداروں کو آزادانہ کام کرنا چاہیے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، اداروں کو بھی سیاسی بیانات پر ردِ عمل نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹوزرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے بعدنظرثانی اپیل کی طرف جائے گی ۔حکومت کا حق ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے عدالتی فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل میں جائیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -