پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کوشاں،زلفی بخاری

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کوشاں،زلفی بخاری

  

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے،سیاحت بڑھانے کیلئے وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کام کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو کی سے ملاقات میں کیا ۔دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذلفی بخاری نے کہاکہ گزشتہ سال صرف 700 پاکستانی ورکرز جنوبی کوریا گئے۔ اس سال یہ تعداد بڑھانے پر کام ہو رہا ہے جبکہ پاکستانیوں کیلئے دنیا بھر میں کام کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر سفیر جنوبی کوریا نے سیاحت کے شعبے میں اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں ثقافتی ورثہ جنوبی کوریائی سیاحوں کیلئے مذہبی نقطہ نظر کے لحاظ سے اہم ہے۔

ذلفی بخاری/کورین سفیر

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -