ملک میں اے آرڈی طرز پر اپوزیشن اتحاد کی ضرورت ہے، اقبال ظفرجھگڑا

ملک میں اے آرڈی طرز پر اپوزیشن اتحاد کی ضرورت ہے، اقبال ظفرجھگڑا

  

لاہور(آئی این پی) سابق گورنر کے پی کے اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے ملک میں اے آرڈی طرز پر اپوزیشن اتحاد کی ضرورت ہے،ہم ان کی حکومت نہیں گرائیں گے خود ہی گر جائیں گے،حکومت کے گرنے کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے جو جماعتیں اکٹھی ہورہی ہیں وہ تحریک بنے گی،بابائے جمہوریت نوازشریف سے ملاقات کی ان کا جذبہ دیکھنے والاہے،نوازشریف نے عدلیہ کااحترام کیا جتنی حاضریاں دیں تا ر یخ رقم کی ہے، پہلے آمریت کیخلاف آواز اٹھائی اب حکومت کے آمرانہ اقدامات کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں ۔ جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں نوازشر یف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھاہم کسی ڈکٹیٹر نہیں جماعت کیخلاف اکٹھے ہورہے ہیں ملک میں جمہوری حکومت نہیں،حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہورہی ہیں ۔

اقبال ظفرجھگڑا