ہائیڈروجن بم کے خالق چینی سائنسدان یومن انتقال کر گئے

ہائیڈروجن بم کے خالق چینی سائنسدان یومن انتقال کر گئے

  

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)ہائیڈروجن بم تیار کرنے والے چین کے معروف ایٹمی سائنسدان یومن93سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔یو شمالی چین کے علاقے تیان جن میں1926میں پیدا ہوئے انہوں نے اٹیمی ہتھیاروں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا اور نائیٹروجن بم تیار کر کے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔انہیں2015 میں چین کا سب سے اعلیٰ سائنس اور ٹیکنالوجی ایوارڈ دیا گیا۔اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔یو ان سو چینیوں میں سے ہیں جنہیں چینی اصلاحات کی40ویں سالگرہ کے موقع پردسمبر2018میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کا بانی ہونے کے حوالے سے میڈلز بھی دئیے گئے۔

ایٹمی سائنسدان یومن

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -