2030ء تک مجموعی بجلی پیداوار میں متبادل ذرائع سے 30فصد اضافہ کرینگے : عمر ایوب

2030ء تک مجموعی بجلی پیداوار میں متبادل ذرائع سے 30فصد اضافہ کرینگے : عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا ہے کہ 2030تک مجموعی بجلی پیداوار میں متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار کو 30فیصد تک بڑھائیں گے،توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،چینی سرمایہ کار پاکستان میں اینٹی فوگ انسیولیٹرز سمارٹ میٹرنگ سمیت سولر پینل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں،شمسی توانائی ہوا اور پانی سے بجلی پیداوار بڑھائیں گے ،بجلی چوری روک تھام کے بہتر نتائج مل رہے ہیں،چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں پاور سیکٹر بہت اہمیت کا حامل ہے،چینی سرمایہ کار پاکستان مین متبادل توانائی ذرائع سے بجلی پیدا وار میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن اورچینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات کے دوران گفتگو ، عمر ایوب نے کہا حکومت متبادل توانائی پالیسی پر کام کر رہی ہے ،شمسی توانائی ہوا اور پانی سے بجلی پیداوار بڑھائیں گے ،مجموعی انرجی مکس میں متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار کا موجودہ حصہ 4 فیصد ہے ،توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں پاور سیکٹر بہت اہمیت کا حامل ہے،چینی سرمایہ کار پاکستان میں متبادل توانائی ذرائع سے بجلی پیدا وار میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
عمر ایوب