جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے ترجیحاً مکمل کیے جائینگے ‘ عبدالعلیم خان

جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبے ترجیحاً مکمل کیے جائینگے ‘ عبدالعلیم خان

  

خان پور ( نمائندہ پاکستان )سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجوہ صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ اور غیر ترقی یافتہ علاقوں کی اپ گریڈیشن کے لئے اربوں روپے کے فنڈ مختص کیے ہیں جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کے ازالہ اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں خان پور سے حلقہ نمبر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

260سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سیٹھ عبدالماجد کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے ۔ جنہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ 259میاں شفیع محمد اور بلال ماجد کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور خصوصی طور پر خان پور کے عوام کو درپیش مسائل سے سینئر صوبائی وزیر کو آگاہ کیا سیٹھ عبدالماجد نے صوبائی وزیر کو خان پور کے عوام کی جانب سے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد خان پور کا دورہ کر کے عوام سے بذات خود رابطہ کریں گے۔

عبدالعلیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -