عوام کی خوشحالی کیلئے بہتر خدمات انجام دی جائیں، چینی صدر

عوام کی خوشحالی کیلئے بہتر خدمات انجام دی جائیں، چینی صدر

  

بیجنگ(آئی این پی)چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے کی رہنمائی میں،پارٹی کی قیادت میں عوام کو مرکز بناتے ہوئے قانون سازی سے متعلق تمام شعبوں میں اصلاحات کی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

جائیں گی تاکہ سماج مستحکم ہو،انصاف ہو اور عوام خوشحال زندگی بسر کریں۔شی جن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار سیاسی و قانونی اجلاس کی مرکزی کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جو گذشتہ روز بیجنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہو ننگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن نائب وزیراعظم ہن زینگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی18ویں قومی کانگریس کے بعد پارٹی کی مرکزی کمیٹِی نے قانون سازی سے متعلق اداروں کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے مختلف اقدامات اختیار کیے اور نئی پالیسیاں اپنائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -