اماراتی فضائی کمپنی کا شام کے لیے فلائیٹ آپریشن کی بحالی پرغور

اماراتی فضائی کمپنی کا شام کے لیے فلائیٹ آپریشن کی بحالی پرغور

  

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کہ کمپنی شام کے لیے کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد فلائی دبئی شام کے لیے اپنی پروازوں کو بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے ساتھ فضائی رابطوں کی بحالی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ عن قریب فلائی دبئی دمشق کے لیے اپنا فلائیٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دے۔خیال رہے کہ شام میں 2011ء کو حکومت کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کے بعد فلائی دبئی نے دمشق کے ساتھ اپنا فلائیٹ آپریشن روک دیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -