جسٹس شاہد کریم کی نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میاں نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت سے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
معذرت کر لی۔عدالتی کاروائی کاآغاز ہوتے ہی جسٹس شاہد کریم نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی،فاضل جج نے کیس مزید سماعت کے لئے واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کوواپس بھجوا دیا،مقامی شہری غلام یاسین بھٹی نے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر میاں نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا، آئین کے آرٹیکل 95 (اے )کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے،میاں نواز شریف کو عوام اور ممبران قومی اسمبلی نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا،انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے نواز شریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے،مزید استدعا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دیا جائے۔
سماعت سے معذرت