شام سے داعش اور انکے خاندان کے 2000افراد کا انخلا

شام سے داعش اور انکے خاندان کے 2000افراد کا انخلا

  

بیروت(آئی این پی)شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ملک کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مشرقی علاقوں میں' داعش' کے آخری گڑھ سے گذشتہ روز2000افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ان میں بیشتر'داعشی' جنگجوؤں کے خاندان کے افراد شامل ہیں۔انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے 'آبزرویٹری'کے مطابق مشرقی شام سے نقل مکانی کرنے والے2000افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔مشرقی شام میں امریکا کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا'ڈیموکریٹک فورسز'نے دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر داعش کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران2200افراد جن میں180داعشی جنگجو شامل ہیں نکالے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق1100افراد جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں بسوں اور چھوٹی گاڑیوں پر گذشتہ روز مشرقی شام سے دوسرے مقامات پر منتقل کیے گئے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق داعش کے آخری گڑھ سے گذشتہ چھ ماہ کے دوران25ہزار سے زاید افراد نے نقل مکانی کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -