اپوزیشن سے دوستانہ کرکٹ میچ ہوسکتاہے، میل ملاپ نہیں،فیاض الحسن

اپوزیشن سے دوستانہ کرکٹ میچ ہوسکتاہے، میل ملاپ نہیں،فیاض الحسن

  

لا ہو ر (آئی این پی)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے دوستانہ کرکٹ میچ تو ہوسکتا ہے، لیکن میل ملاپ اور مفاہمت کی سیاست ممکن نہیں (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہے،جمعرات کو میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اپوزیشن کرپشن میں جیت سکتی ہے، کرکٹ میچ میں توکبھی نہیں ،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے من پسند لوگوں کو بیجا نوازا جبکہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ بیدریغ لوٹا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام بڑے منصوبے سفید ہاتھی کی مانند ہیں، ہم نے شہباز والا طریقہ اختیار نہیں کیا۔فیاض الحسن نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر اشتہارات دیئے ہیں جبکہ سارے صوبائی وزراء بغیر پروٹوکول کے شہر میں گھومتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان