گورنر کا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
وہاڑی (بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کی میلسی میں رہائش گاہ پر(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کیا ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوارت رحمت میں جگہ دے ،درجات بلند کر ے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کر ے اور اس صدمے کو حو صلے سے برداشت کرنے کی ہمت دے ۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر محمد عاطف اکرام ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک مشتا ق حسین نائچ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق اور دیگر ضلعی افسران اور معز زین علاقہ بھی مو جو د تھے ۔