مردان ،میاں بیوی کی فائرنگ خاتون 3 سالہ بیٹے سمیت قتل

مردان ،میاں بیوی کی فائرنگ خاتون 3 سالہ بیٹے سمیت قتل

  

مردان ( بیورورپورٹ) تھانہ جبر کے علاقہ ساولڈھیر میں میاں بیوی نے فائرنگ کرکے اپنی قریبی رشتہ دارخاتون کو 3سالہ کم سن(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

بیٹے سمیت قتل کرڈالا، پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتارکرلیا تاہم اس کاشوہر فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے پولیس کے مطابق امانت گل نامی شخص کی بیوی مسماۃ (م) اپنے تین سالہ بیٹے اذکان کے ہمراہ اپنے ایک رشتہ دار حبیب اللہ کے گھر ختم قرآن کے لئے گئی ہوئی تھی جہاں مبینہ طورپر حبیب اللہ اوراس کی بیوی مسماۃ شاکرہ نے اندھادھند فائرنگ کرکے مسماۃ (م) اورا س کے کم سن بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی تھانہ جبر پولیس نے کرامت اللہ ولد شماس خان کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا تاہم اس کا شوہر فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -